پاکستان اور جاپان کا ہرقسم کی دہشت گردی کاخاتمہ کرنے کے عزم کا اعادہ

پاکستان اور جاپان نے ہرقسم کی دہشت گردی کاخاتمہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار جاپان کے شہر ٹوکیو میں پاکستان جاپان انسداد دہشت گردی مشاورت کے چوتھے دور کے دوران کیا گیا۔پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری نبیل منیر نے جبکہ جاپانی وفد کی قیادت انسداد دہشتگردی کے بارے میں بین الاقوامی تعاون کے جاپان کے سفیرMinami Hirouki نے کی۔بات چیت کے دوران فریقین نے قومی اور علاقائی سطح پر دہشت گردی کے نئے ابھرتے ہوئے خطرات کا جائزہ لیا۔ فریقین نے استعدادکارمیں اضافے کے اقدامات اورجدیدٹیکنالوجیز کے شعبوں سمیت دوطرفہ تعاون میں اضافے کے امکانات کی تلاش پرغورکیا۔

DATE . Feb/27/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top