پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا
پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج راول پنڈی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام 6 بجے شروع ہوگا۔

کپتان صاحبزادہ فرحان اورمعاذ صداقت کی شانداراننگز کی بدولت جمعے کو پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو چار وکٹوں ہرایا تھا۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 182 رنز اسکور کیے تھے جو پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 9 گیندیں پہلے پورے کر لیے تھے۔

DATE. 11/Oct/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top