
جدہ:نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے او آئی سی کے 22ویں غیر معمولی اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کے نائب وزیرِ خارجہ ولید بن عبد الکریم الخریجی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تذویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے او آئی سی کے فریم ورک کے تحت قریبی تعاون کی بھی توثیق کی گئی۔
DATE . Jan/12/2026


