
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈارسے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت Ahmed Bin Ali Al Sayeghنے ٹیلی فو ن پر رابطہ کیا۔
دونوں رہنمائوں نے علاقائی اور بین الاقوامی امن و استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوںنے دوطرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
DATE . Mar/22/2025