پاکستان اور ناروے کا دوطرفہ تعاون کی رفتار بڑھانے کے عزم کا اعادہ

پاکستان اور ناروے نے دوطرفہ تعاون کی رفتار بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار اوسلو میں پاکستان اور ناروے کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے 13ویں دور کے دوران کیا گیا۔

فریقین نے قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ماہی گیری اور سمندری شعبے، موسمیاتی، تعلیم، صحت اور پارلیمانی تبادلوں میں مزید تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں ناروے میں پاکستانی نژاد شہریوں کے کردار کو بھی سراہا۔

پاک ناروے دوطرفہ سیاسی مشاورت کا اگلا دور آئندہ سال اسلام آباد میں ہوگا۔

DATE .DEC/17/2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top