
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ علی الصبح تین بجے سے ہملٹن میں شروع ہوگا۔
قومی کرکٹ ٹیم نے میچ کی تیاری کےلیے سیڈن پارک گراؤنڈ میں پریکٹس کی۔۔۔ کھلاڑیوں نے کوچز کی زیر نگرانی کھیل کے تینوں شعبوں میں اپنی صلاحیتیں نکھارنے پر توجہ دی۔۔۔ کرکٹرز نے وارم اپ ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔۔۔تین میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم کو ایک۔ صفر کی برتری حاصل ہے۔ ۔۔نیپئر میں پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف73رنز سے کامیابی سمیٹی۔
DATE . Apr/1/2025