پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ کے مابین ساتواں اسٹریٹجک ڈائیلاگ، تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ

News Image

بیجنگ: چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بیجنگ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان۔چین وزرائے خارجہ کے ساتویں دور کے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کی۔

مذاکرات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور چین کے تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا اور علاقائی و عالمی سطح کے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)، تجارت، کثیرالجہتی تعاون اور عوامی روابط کے فروغ سے متعلق امور زیر بحث آئے۔

آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ پاکستان۔چین دوستی نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر باہمی رابطہ کاری مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کو شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا۔

DATE . Jan/5/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top