پاکستان ایف اے او کے اسٹریٹیجک فریم ورک کی مکمل حمایت جاری رکھے گا،رانا تنویر حسین

News Image

روم:وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ شدید خطرات کے باوجود غزہ میں ایف اے او کے جاری آپریشنز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔پاکستان ایف اے او کے اسٹریٹیجک فریم ورک کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔


ان خیالات کا اظہار انہوں نے روم میں ایف اے او کونسل کے 179ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے روم میں ایف اے او کونسل کے 179ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

ایف اے او اجلاس میں وفاقی وزیر نے اسرائیل کی مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی سخت مذمت کی۔انہوں نے غزہ میں تباہ کن انسانی اور غذائی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔



رانا تنویر حسین نے کہا کہ شدید خطرات کے باوجود غزہ میں ایف اے او کے جاری آپریشنز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔غزہ مین فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کے بے روک ٹوک داخلے کی اپیل کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو 2027–2029 کی مدت کے لیے بھی اتفاقِ رائے سے ایف اے او کونسل میں دوبارہ منتخب کیا جانا عالمی اعتماد کا مظہر ہے ۔ایف اے او کی آئندہ ادارہ جاتی اصلاحات کے اہم دور میں پاکستان مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایف اے او فنانس کمیٹی میں موجودگی ادارے کی بجٹ اور انتظامی پالیسیوں کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔پاکستان ایف اے او کے اسٹریٹیجک فریم ورک کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

DATE . Dec/3/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top