
اسلام آباد:دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج بچیوں کا عالمی دن (INTERNATIONAL DAY OF THE GIRL CHILD) منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد لڑکیوں کو درپیش چیلنجز کو اجاگر کرنا، اُنہیں بااختیار بنانا اور ان کے انسانی حقوق کی تکمیل کے لیے مؤثر اقدامات کی اہمیت کو اُجاگر کرنا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2011ء میں ایک قرارداد کے ذریعے 11 اکتوبر کو بچیوں کے حقوق کے عالمی دن کے طور پر منانے کی منظوری دی تھی۔ یہ دن اس حقیقت کو تسلیم کرتا ہے کہ نوعمر لڑکیوں کو محفوظ، تعلیم یافتہ اور صحت مند زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے ، نہ صرف بچپن میں بلکہ جوانی اور ادھیڑ عمری میں بھی۔
ماہرین کے مطابق اگر لڑکیوں کی نوعمری میں مؤثر انداز میں رہنمائی اور معاونت کی جائے تو وہ نہ صرف آج کی بااختیار خواتین بن سکتی ہیں بلکہ کل کی قائد، ماں، گھر کی سربراہ، کامیاب کاروباری شخصیت اور سیاسی رہنماء کے طور پر معاشرے میں مثبت تبدیلی لا سکتی ہیں۔
DATE . Oct/11/2025
