
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایک میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو اور ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آیا جب اسلام آباد کی بیٹنگ کے دوران کولن منرو نے بولر افتخار احمد کی جانب اشارہ کیا، جس پر محمد رضوان اور منرو کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔
DATE . Apr/26/2025