
پاکستان سپر لیگ فرنچائز لاہور قلندرز نے قلندرز نائٹ منانے کا اعلان کردیا۔
قلندرز نائٹ گریٹر اقبال پارک مینار پاکستان میں منعقد ہو گی، لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق تقریب کرکٹ، موسیقی اور تفریح کا شاندار امتزاج ہو گی۔تقریب میں لاہور قلندرز کی ٹیم شرکت کرے گی، شائقین کو کھلاڑیوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملے گا۔ گلوکار عاصم اظہر، بلال سعید ، سارہ الطاف اور ساحر علی بگا فن کا مظاہرہ کریں گے۔تقریب میں لاہور قلندرز کی آفیشل کٹ اور نیا اینتھم بھی لانچ کیا جائے گا۔
DATE . Mar/27/2025