پاکستان سپر لیگ کا دسواں ایڈیشن ، ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی

پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی ۔
ٹرافی کا نام “THE LUMINARA TROPHY” رکھا گیا ہے۔کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی۔ ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی ایس ایل کے اسٹیک ہولڈرز کے حوالے کی۔ٹرافی چاندی سے تیار کی گئی ہے جس میں22 ہزار سے زائد ’’ زرکون‘‘ کے پتھر استعمال کیے گئے ہیں۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ یہ ٹرافی لیگ کی چمکتی ہوئی میراث اور اس کے روشن مستقبل کی نمائندگی کرتی ہے۔ پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن 11 اپریل سے 18 مئی تک چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔

DATE .Mar/14/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top