پاکستان سپر لیگ کے گروپ مرحلے کا آخری میچ آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگزکی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔میچ شام ساڑھے7بجے پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھایا جائے گا۔دونوں ٹیمیں پہلے ہی پلے آف مرحلے میں جگہ بناچکی ہیں۔میچ کے دوران بریسٹ کینسر سے آگاہی کیلئے پنک ڈے منایا جائے گا۔ہوم ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی پنک کٹ پہن کر میدان میں اتریں گے جبکہ کراچی کنگز اور میچ آفیشلز پنک کیپ پہن کر میچ کھیلیں گے۔پلیئرز،آفیشلز ،کوچنگ سٹاف اور کمنٹیٹرزپنک ربن پہنیں گے۔وکٹیں گلابی رنگ کی ہوں گی اورڈیجیٹل سکرینوں پر بریسٹ کینسر کے آگاہی کے پیغامات دکھائے جائیں گے۔کراچی کنگز نے 9 میں سے 6میچ جیتے، تین ہارے اور اس کے 12 پوائنٹس ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 9 میں سے 5 میچ جیتے،4ہارے اور اس کے 10پوائنٹس ہیں۔
DATE . May/21/2025