
پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار محمد علی کی آج 19 ویں برسی منائی جارہی ہے۔ شہنشاہِ جذبات کہلانے والے ورسٹائل محمد علی کو ایشیاکے بڑے اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ جذباتی مکالمے اور آواز کے اتار چڑھاؤ پر مکمل دسترس ان کی خصوصیات میں شامل تھیں ۔محمد علی کو حکومت پاکستان کی جانب سے”تمغہ حسن کارکردگی اور”تمغہ امتیاز“سے بھی نوازا گیا۔
DATE . May/16/2025