پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کی ہر کوشش میں تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے،وزیر اعظم کی امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو

News Image

اسلام آباد:وزیراعظم سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا، وزیراعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے پرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم اورامریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو کے مابین ٹیلی فونک گفتگو میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق مثبت بیانات حوصلہ افزا ہیں۔ خطے میں دیرپا امن صرف بامعنی مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔پاکستان بھارت سے تمام مسائل بشمول کشمیر پر بامعنی مذاکرات کا خواہاں ہے۔
وزیراعظم نےایران اسرائیل کشیدگی کے پرامن حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کی ہر کوشش میں تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، آئی ٹی اور معدنیات پر پاک امریکا تعاون بڑھانے پر زور دیا۔وزیراعظم نے پاکستان کی سرزمین سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کوششوں کو سراہا اور امریکہ کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
وزیراعظم نے واشنگٹن میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کے درمیان خوشگوار اور تعمیری ملاقات کا بھی ذکر کیا اور اسے مثبت قرار دیا،وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ نے باہمی تعاون کو عملی شکل دینے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم نے امریکی صدر ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت دہرائی،وزیراعظم نے مارکو روبیو کو بھی جلد دورہ پاکستان کی دعوت دی۔
امریکی وزیر خارجہ روبیو نے پاکستان سے تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا،انہوں نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا، مارکوروبیو کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ علاقائی و عالمی امن کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔

DATE . June/21/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top