پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم 2025 کا دوسرا روز

اسلام آباد-پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم 2025 کے دوسرے دن ریکوڈک مائننگ منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ، تکنیکی بصیرت اور جدت پر مبنی سیشن جاری رہا۔
ریکوڈک کی فزیبلٹی رپورٹ پر بریفنگ رسل ہاورڈ اوون (منرل ریسورسز منیجر، ریکوڈک مائننگ کمپنی) نے پیش کی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریکوڈک منصوبہ سونے اور تانبے کے ذخائر کے حوالے سے دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، یہ منصوبہ بلوچستان کے علاقے چاغی میں واقع ہے اور 286 کلومیٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے، منصوبے کے پہلے مرحلے کی فیزبیلٹی سٹڈی مکمل ہو چکی ہے اور کان کنی کا آغاز رواں سال سے ہوگا۔
ریکوڈک منصوبے سے سونے اور تانبے کی پیداوار 2028 میں شروع ہوگی، منصوبے کے پہلے مرحلے میں 2028 سے دو لاکھ چالیس ہزار ٹن تانبا اور تین لاکھ اونس سونا سالانہ نکالا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں ریکوڈک کان سے سالانہ چار لاکھ ٹن تانبا اور پانچ لاکھ اونس سونا نکالا جائے گا۔
اس منصوبے سے پاکستان معدنی کان کنی کے شعبے میں دنیا کے نقشے پر ابھر کر سامنے آئے گا۔

DATE . Apr/10/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top