
اسلام آباد: پاکستان نے پہلی بار ‘ایشیا-اوشانیہ انڈسٹری آرگنائزیشن’ (ایسوشیو) ڈیجیٹل سمٹ کی میزبانی حاصل کر لی ہے۔ نومبر 2026 میں تین روزہ سمٹ پاکستان میں منعقد ہوگا، جس میں حکومت اور کاروباری اداروں کے درمیان سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت ہوگی۔
سمٹ میں 24 سے زائد ممالک اور ایک ہزار سے زائد آئی ٹی ماہرین شرکت کریں گے، جس سے پاکستان کے ڈیجیٹل سیکٹر کو بین الاقوامی سطح پر فروغ حاصل ہوگا۔ یہ کامیابی وزارتِ آئی ٹی اور ایس آئی ایف سی کی مشترکہ کاوشوں کی مرہونِ منت ہے۔
ستمبر میں ایسوشیو کے چیئرمین سٹین سنگھ نے پاکستان کا دورہ کیا اور ملکی آئی ٹی انفراسٹرکچر کو سراہا۔ ایسوشیو ڈیجیٹل سمٹ میں آسٹریلیا، چین، نیوزی لینڈ، ملائشیا، سنگاپور اور دیگر ممالک شریک ہوں گے۔
DATE . Nov/15/2025


