پاکستان نے اقوام متحدہ کی آبی کانفرنس کیلئے دو موضوعات تجویز کردیئے

پاکستان نے 2026 میں ہونے والی اقوام متحدہ کی آبی کانفرنس کے مکالمے کیلئے دو موضوعات تجویز کئے ہیں جن کے نام یہ ہیں سرحد پار آبی تعاون اور پانی اور موسمیاتی ماحول کے درمیان تعلق۔

یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے نیویارک میں 2026 کی اقوام متحدہ کی آبی کانفرنس کے تنظیمی اجلاس کے دوران کہی۔

سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ اس کانفرنس سے پائیدار ترقیاتی ہدف چھ کے حصول کی عالمی کوششوں میں تیزی لانے کا موقع ملے گا تاکہ سب کیلئے صاف پانی اور نکاسی آب کو یقینی بنایا جا سکے۔

DATE . Mar/4/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top