پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 37 رنز سے شکست دے دی

News Image

پاکستان نے بنگلہ دیش کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 37 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز سکور کیے۔ گرین شرٹس کا آغاز مایوس کن رہا۔صرف 5 کے مجموعی سکور پر دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔
صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، جبکہ فخر زمان نے صرف 1 رن سکور کیا۔ محمد حارث نے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔کپتان سلمان علی آغا نے شاندار نصف سنچری بنائی اور 56 رنز سکور کیے جن میں ایک چھکا اور 8 چوکے شامل تھے۔
حسن نواز نے 22 گیندوں پر 44 رنز بنائے، جن میں 4 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔شاداب خان نے 25 گیندوں پر 48 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شریف السلام نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
*****
جواب میں حسن علی کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث بنگلہ دیش کی ٹیم 19.2اوورزمیں 164رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔لٹن داس 48،ذاکر علی کے 36اور تنزید حسن 31رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی طرف سے حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیرئر کی بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 5وکٹیں حاصل کیں۔ شاداب خان نے 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
سیریز کا دوسرا میچ جمعہ کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔پاکستان اوربنگلہ دیش سیریز پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھائی جارہی ہے۔

DATE . May/31/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top