پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ون ڈے میں 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کرلی

News Image

فیصل آباد: سترہ سال بعد اقبال اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر پاکستان نے شاندار کامیابی حاصل کر لی۔ پاکستان نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل کر لی۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 264 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، صائم ایوب نے دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ لی۔

جواب میں قومی ٹیم نے 264 رنز کا ہدف 49.4 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ سلمان علی آغا 62 اور محمد رضوان 55 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

فیصل آباد کے کرکٹ شائقین نے سترہ سال بعد اپنے شہر میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ سیریز کا دوسرا ون ڈے کل (جمعرات) اسی میدان میں کھیلا جائے گا۔

DATE . Nov/5/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top