پاکستان نے حقائق مؤثر انداز میں دنیا کے سامنے رکھے، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار

News Image

اسلام آباد: نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وفد بیرون ملک دوروں پر ہے تاکہ ملک کے مؤقف کو اجاگر کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مؤثر انداز میں حقائق دنیا کے سامنے رکھے ہیں اور دنیا نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی تعریف کی ہے۔

محمد اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ خطے میں بالادستی کے بھارتی دعوے ہوا میں اڑ گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی الزامات اور جارحیت کے معاملے پر چین نے پاکستان کی بھرپور حمایت کی جبکہ حالیہ کشیدگی کے دوران ترکیہ نے بھی پاکستان کے ساتھ مثالی تعاون کیا۔

DATE . JUN/4/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top