پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اسپنر سعدیہ اقبال کے گھٹنے کی سرجری کامیاب

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اسپنر سعدیہ اقبال کے گھٹنے کی سرجری کامیاب
فوٹو جیو نیوز

لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اسپنر سعدیہ اقبال کے گھٹنے کی کامیاب سرجری ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق سعدیہ اقبال کے بائیں گھٹنے کی سرجری مقامی اسپتال میں ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ کرکٹر  کچھ عرصے سے گھٹنے میں تکلیف محسوس کررہی تھیں تاہم اب سرجری کے بعد وہ ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد ری ہیب کے عمل سے گزریں گی ۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سعدیہ اقبال کو مکمل ایکشن میں آنے کے لیے 3 ماہ لگ سکتے ہیں۔

Date . 9/Oct/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top