پاکستان کان کنی سرمایہ کاری فورم کی تیاری کے اجلاس کی صدارت

نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار نے 8 اور 9 اپریل کومنعقد ہونے والے پاکستان کان کنی سرمایہ کاری فورم کی تیاری کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں نائب وزیر اعظم کو فورم کے مقاصد، دائرہ کار، پروگرام اور انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ فورم کے ذریعے پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں جدت اور بین الاقوامی شراکت داری اور تعاون کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے وزارت پیٹرولیم اور دیگرشراکت داروں کوفورم کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے وزارت خارجہ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
اجلاس میں وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، سپیشل سیکرٹری وزارت داخلہ، چیئرمین سی ڈی اے اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

DATE . Mar/28/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top