
راولپنڈی:پاکستان نے ابدالی ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا،، تجربے کے دوران میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم اور مینیوربلٹی فیچرز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ابدالی ویپن سسٹم کے ٹریننگ لانچ کے موقع پر کمانڈر سٹریٹیجک فورسز کمانڈ موجود تھے، پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے 450 کلومیٹر رینج کے حامل ابدالی ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے، ابدالی ویپن سسٹم کا تجربہ ایکسرسائز انڈس کے دوران کیا گیا۔ تجربے کا مقصد فوجی دستوں کی آپریشنل تیاری اور اہم ٹیکنیکل پیرامیٹرز کی جانچ کرنا تھا، تجربے کے موقع پر سٹریٹیجک پلانز ڈویژن، آرمی سٹریٹیجک فورسز کمانڈ اور سٹریٹیجک آرگنائزیشنز کے سائنس دان اور انجینیئرز بھی موجود تھے۔
DATE . May/4/2025