پاکستان کا امریکہ سے تجارتی مذاکرات کیلئے اعلیٰ سطح وفد بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد- پاکستان نے امریکہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ اور نئے ٹیرف کے حوالے سے مذاکرات کے لیے اعلیٰ سطح کا وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی برآمدات میں اضافے اور امریکہ کی جانب سے درآمدات پر لگائے گئے نئے ٹیرف کے حوالے سے جائزہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا،اجلاس میں امریکہ کی جانب سے لگائے گئے نئے ٹیرف پر سٹیرنگ کمیٹی ورکنگ گروپ کی رپورٹ اور مستقبل کا مجوزہ لائحہ عمل پیش کیا گیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، حکومت امریکہ کے ساتھ تجارتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی خواہاں ہے۔
وزیراعظم نے امریکہ کے ساتھ ٹیرف کے حوالے سے مذاکرات کے لیے وفد کی تشکیل میں معروف کاروباری شخصیات اور برآمد کنندگان کی شمولیت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے وفد کو امریکہ کی جانب سے درآمدات پر لگائے گئے نئے ٹیرف پر مذاکرات کے بعد مستقبل کے لیے باہمی طور پر مفید لائحہ عمل طے کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

DATE . Apr/10/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top