
روم:وزیرِ قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب کھچی نے کہا ہے کہ پاکستان کا ثقافتی ورثہ موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے غیر معمولی طور پر متاثر ہو رہا ہے، جس کے تحفظ کیلئے عالمی سطح پر فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔
روم میں منعقدہ کلچر،کلائمٹ نیکسس کی عالمی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ ثقافت نے بتایا کہ 2022 کے تباہ کن سیلابوں نے پاکستان کے 750 سے زائد تاریخی و ثقافتی مقامات کو شدید نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہاکہ موئن جو دڑو، بدھ مت کے قدیم مقامات اور مغلیہ دور کے تاریخی آثار تیزی سے بڑھتے موسمیاتی خطرات کی زد میں ہیں، جنہیں محفوظ رکھنے کیلئے مربوط حکمت کی ضرورت ہے۔وزیرِثقافت اورنگزیب کھچی نے کہاکہ موسمیاتی منصوبوں میں ثقافتی ورثے کو اسٹریٹجک اثاثہ قرار دیا جائے ۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ میں متاثرہ ثقافتی ورثے کیلئے بھی خصوصی مالیاتی سیکشن قائم کیا جائے۔
DATE . Dec/12/2025
