پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی

پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی
اگلی مدت کے لیے اے سی سی کی صدارت پاکستان کے پاس رہے گی: ذرائع__فوٹو: فائل

پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی۔

ایشین کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو صدارت ملنے کا فیصلہ اے سی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کے بعد اگلی مدت کے لیے اے سی سی کی صدارت پاکستان کے پاس رہے گی۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر ہوں گے اور ایشین کرکٹ کونسل باضابطہ اعلان کرے گی۔

DATE . Apr/3/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top