پاکستان کی اسلامی مالیاتی تاریخ کا سنہرا باب، 2025 میں تاریخی سکوک کا اجراء

News Image

اسلام آباد:پاکستان کی اسلامی مالیاتی تاریخ میں ایک سنہرا باب رقم ہو گیا ہے جہاں حکومتِ پاکستان نے 2025 میں اب تک کا سب سے بڑا سکوک (بانڈ) جاری کر کے عالمی مالیاتی میدان میں ایک نیا سنگِ میل عبور کر لیا۔ ایس آئی ایف سی کے انقلابی اصلاحاتی اقدامات کے نتیجے میں پاکستان کے مالیاتی اور سرمایہ کاری کے شعبے کو استحکام حاصل ہوا اور اسلامی مالیاتی مارکیٹ عالمی سطح پر ایک مضبوط مرکز کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔

وزارتِ خزانہ نے ڈیٹ مینجمنٹ آفس اور جوائنٹ فنانشل ایڈوائزرز کے اشتراک سے 2 کھرب روپے سے زائد مالیت کے سکوک جاری کر کے تاریخی کامیابی حاصل کی۔ فکسڈ اور ویری ایبل ریٹ ریٹرنز کے تحت رواں سال کے دوران مجموعی طور پر 61 سکوک ایک، تین، پانچ اور دس سالہ دورانیے میں جاری کیے گئے۔

پاکستان کے پہلے گرین سکوک کی تاریخی کامیابی نے سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کو ظاہر کیا، جو 5.4 گنا سے زائد سبسکرائب ہوا۔ ان سکوک کے لیے پاکستان ریلوے، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی، ایئرپورٹس، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور دیگر اہم قومی اداروں کے اثاثے بطور بنیاد شامل کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2019 سے 2025 کے دوران سکوک کے مجموعی اجرا کا حجم 8.7 کھرب روپے کے تاریخی ریکارڈ تک پہنچ چکا ہے۔ شریعت کے مطابق سرمایہ کاری میں بڑھتی دلچسپی نے پاکستان کی اقتصادی بصیرت اور دیرپا ترقی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔

مضبوط میکرو اکنامک بنیاد، منظم قرضہ حکمتِ عملی اور واضح اسلامی مالیاتی روڈ میپ کے باعث پاکستان میں اسلامی مالیاتی مارکیٹ مستقبل کے لیے مستحکم اور پائیدار بنیادوں پر استوار ہو رہی ہے، جبکہ ایس آئی ایف سی کی مربوط حکمتِ عملی پاکستان کے اسلامی سرمایہ کاری اور مالیاتی شعبے کو عالمی سطح پر ایک مستحکم مقام دلانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

DATE . Dec/31/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top