بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان میں ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں چونتیس فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
بلوم برگ کے مطابق ترسیلات زر میں یہ اضافہ ڈالر کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کارروائی کا نتیجہ ہے۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اس نمایاں کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ ترسیلات زر گزشتہ سال کے تیس ارب ڈالر کے مقابلے میں اس سال پینتیس ارب ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچ جائیں گی۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری ظفرپراچہ نے اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہر طرح کی غیر قانونی کرنسی کے کاروبار میں نمایاں کمی آئی ہے۔
کراچی میں عارف حبیب لمٹیڈ کے شعبہ تحقیق کی سربراہ ثناتوفیق نے کہا کہ غیر قانونی کاروبار کے خلاف کارروائی سے ملک کو ترسیلات زر کی صورت میں غیر ملکی زرمبادلہ کے بڑے ذخائر کے حصول میں مدد ملی ہے جو ملکی کرنسی کے استحکام میں معاون ثابت ہوا ہے۔
DATE .DEC/17/2024