
اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کو فیفا کی ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی میں شامل کر لیا گیا۔
سیدہ آمنہ بتول کی فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی کی ادارہ جاتی کمیٹی میں تقرری پاکستان کے لیے کھیل اور سفارتی میدان میں اہم پیش رفت اور عالمی فٹ بال گورننس میں مثبت کردار کا اعتراف ہے۔
موجودہ حکومت کی کوششوں کے باعث ملک میں فٹ بال کو ایک آزاد، شفاف اور میرٹ پر مبنی کھیل کے طور پر فروغ دیا جا رہا ہے۔ وزیرِ اعظم نے اس ضمن میں ایشین فٹ بال کنفیڈریشن اور فیفا کے سینئر عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں، جن میں پاکستان کی خودمختار اور شفاف فٹ بال فیڈریشن قائم کرنے کے عزم کی توثیق کی گئی۔
سیدہ آمنہ بتول کی تقرری سے پاکستان عالمی فٹ بال برادری میں ایک معتبر اور تعمیری رکن کے طور پر ابھرے گا اور ادارہ جاتی اصلاحات کے نظام کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ یہ اقدام ملکی فٹ بال کی بحالی، ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ اور صنفی طور پر حساس کھیلوں کی گورننس کے فروغ کے حوالے سے سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
DATE . DEC/19/2025


