پاکستان کےمحمد سہیل عدنان نے سکاٹش جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیت لی

News Image

پاکستان کےینگ سکواش اسٹار محمد سہیل عدنان نے سکاٹش جونیئر چیمپئن شپ جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔

محمد سہیل عدنان نےانڈر15کیٹیگری کے فائنل میں چین کے یوان شی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کی۔ سہیل عدنان نے گیارہ۔7، گیارہ۔9 اور گیارہ۔7سے ٹائٹل حاصل کیا۔

محمد سہیل عدنان جنوبی کوریا میں 32ویں ایشین انڈر 13جونیئراسکواش چیمپئن شپ بھی جیت چکے ہیں،ایشین جونیئر اسکواش میں سہیل عدنان نے بھارت کے ابھاد سنگھ کوبھی شکست سےدوچار کیا ۔ سہیل عدنان نے بھارتی پلیئر کو سٹریٹ سیٹس میں تین۔صفر سے ہرایا تھا۔

DATE . Jan/1/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top