پاکستان ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائرز کے لیے رسائی حاصل کر لی

News Image

پاکستان ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ2026کے کوالیفائرز کےلئے رسائی حاصل کرلی۔ قومی ٹیم نے میگا ایونٹ کے ایشیا پلے آف کوالیفائر میں بنگلہ دیش کو ہراکر تین میچز کی سیریز میں دو۔صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔

ڈھاکہ میں کھیلے گئےہاکی ورلڈ کپ کوالیفائرز ایشیا پلے آف کےدوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کوآٹھ ۔صفر سے ہرایا۔ قومی ٹیم کی جانب سے سفیان خان اور رانا وحید نے 2،2گول کیے۔سیریز اپنے نام کرنے کے ساتھ ہی پاکستان نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

آئندہ سال اگست میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کی میزبانی بیلجئم اور نیدرلینڈز مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔ ایونٹ میں 16ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

DATE . Nov/16/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top