پاک آرمی کے محمد بلال نے نیشنل مین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان آرمی کے محمد بلال نے نیشنل مین روڈ سائیکلنگ چیمپین شپ 2024 اپنے نام کرلی۔
لاہور میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ میں ملک بھر سے نمایاں ڈیپارٹمنٹس اور صوبوں کی ٹیموں نے شرکت کی۔ آرمی کے محمد بلال نے مقررہ چالیس کلومیٹر کا فاصلہ 54 منٹ میں طے کرکے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ پاکستان آرمی نےمجموعی طور پر تینوں گولڈ میڈلز جیتے اور 79 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان واپڈا 67 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پاکستان ریلوے 18 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

DATE .DEC/12 /2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top