پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی قازقستان کے صدر کو شاندار فضائی سلامی

News Image

اسلام آباد:پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نےقازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف کو شاندار فضائی سلامی پیش کی ۔ 3 فروری 2026 کو پاک فضائیہ کے چھ رکنی لڑاکا طیاروں کے دستے نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف کو پاکستانی فضائی حدود میں شاندار فضائی سلامی پیش کی۔

مہمان نوازی اور بھائی چارے کے اس پروقار مظاہرے میں طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی فضائی حصار اختیار کیا۔ فارمیشن لیڈر نے وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے معزز مہمان کو پرتپاک استقبال پیش کیا۔

پاک فضائیہ کی یہ فضائی سلامی دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مسلح افواج کے عزم اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی اور مشترکہ بھائی چارے کی عکاسی کا مظہر تھی۔

DATE . Feb/4/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top