پاک چائنہ انسٹیٹیوٹ گوادر کے اساتذہ اور طلبہ وطالبات کا جی او سی گوادر کے ساتھ خصوصی نشست

پاک چائنہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ گوادر کے اساتذہ کرام اور طلبہ وطالبات کا جنرل آفیسر کمانڈنگ گوادر ڈویژن کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد ہوا۔نشست میں شرکا کو تفصیلی بریفنگ کیساتھ بلوچستان کے حالات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔طلباء اور فیکلٹی ممبران نے عسکری قیادت سےسوالات کیے۔مہمان خصوصی نے یونیورسٹی آف گوادر اور پاک چین انسٹیٹیوٹ کو بلوچستان میں تعلیمی انقلاب کے راہ میں کلیدی کردار ادا کرنے پر بھرپور ستائش کی۔پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ سی پیک کی مدد سے 10 ملین ڈالر کی گرانٹ سے قائم کیا گیا ہےجس کا مقصد مقامی نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے بااختیار بنانا ہے۔شانڈونگ انسٹی ٹیوٹ آف کامرس اینڈ ٹیکنالوجی سے منسلک شدہ یہ ادارہ مقامی نوجوانوں کو میری ٹائم، ای کامرس اور سافٹ ویئر کے مفت کورسز اور ڈپلومہ پروگرام فراہم کرتا ہے۔ مہمان خصوصی نے طلبہ سے قومی یگانگت اور ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

Date . Dec /15/2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top