’پرورش‘ میں ولی اور سمیر نے شائقین کے دل جیت لیے

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پرورش‘ کے اہم کردار ولی اور سمیر کے بانڈ نے  مداحوں کے دل جیت لیے۔

ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ کی ہٹ جوڑی ثمر جعفری اور عینا آصف کی ڈرامہ سیریل ’پرورش‘ میں واپسی ہوئی ہے، ڈرامے کی منفرد کہانی اور کاسٹ غیر معمولی ہے۔

پرورش کی ہدایت کاری کے فرائض میثم نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی کرن صدیقی نے لکھی ہے۔

جبکہ اس ڈرامے کی کاسٹ میں سویرا ندیم، نعمان اعجاز، سعد ضمیر، ریحام رفیق، شمیم ہلالی، بختاور مظہر، نورے ذیشان، حلیمہ علی، ثمن انصاری، ارشد محمود، ابوالحسن ودیگر شامل ہیں۔https://www.youtube.com/watch?v=QscsFG4Wtgo&t=782s

پرورش میں دکھایا جارہا ہے کہ بیرون ملک مقیم فیملی جب پاکستان واپس آتی ہے تو انہیں جوائنٹ فیملی میں رہتے ہوئے کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انٹرنیٹ پر صارفین کی جانب سے متوسط طبقے کی کہانی کو سراہا رہے ہیں۔

ابوالحسن بحیثیت سمیر اور ثمر جعفری بطور ولی دو ایسے کردار ہیں جنہوں نے پہلی قسط سے ہی ڈرامے میں ہل چل مچائی ہوئی ہے، سوشل میڈیا پر ابوالحسن کے کردار کو بھی پسند کیا جارہا ہے جو شروع میں تو ثمر جعفری کو بات بات پر تنگ کرتے ہیں لیکن اس واقعے کے بعد دونوں کے دوستانہ انداز کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

https://youtube.com/watch?v=QscsFG4Wtgo%3Fstart%3D1077%26feature%3Doembed

تازہ ترین ایپی سوڈ میں جس طرح سے سمیر نے ایک دل شکستہ ولی کو مزاحیہ انداز میں تسلی دی اسے ناظرین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

7ویں ایپی سوڈ میں دیکھا گیا کہ سمیر ولی کے لیے کھانے کی ٹرے لاتا ہے اور کہتا ہے کہ تمھیں بھوک نہیں لگتی ایک بیوی کی طرح میں تمھارے لیے کھانا لے کر آرہا ہوں، اس برومینس کو ناظرین خوب پسند کررہے ہیں۔

ایک صارف نے کہا ’’ہم ولی اور سمیر کو ولی اور مایا سے زیادہ چاہتے ہیں‘‘ ایک اور نے کہا “یہ برومنس بہت مزاحیہ ہے۔”

DATE . May/1/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top