۔شہزاد نے 62 گیندوں پر 12 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 114 رنز بنائے۔—فوٹو: پی سی بی
اسلام آباد: پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس کے تیسرے راؤنڈ میں پاکستان ٹیلی ویژن کے بیٹر محمد شہزاد نے پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ قائم کر دیا۔
محمد شہزاد نے پی ٹی وی کی نمائندگی کرتے ہوئے جمعرات کو اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کنگز مین اکیڈمی کے خلاف میچ میں جارحانہ بیٹنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 49 گیندوں پر سنچری بناڈالی۔
اس کے ساتھ ہی محمد شہزاد نے کسی بھی پاکستانی بیٹرز کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔شہزاد نے 62 گیندوں پر 12 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 114 رنز بنائے۔