پشاور۔ 07 دسمبر (اے پی پی):خیبرپختونخوا ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (KPTMA) اور رائل انجینئرنگ اینڈ الیکٹرک کمپنی اور امین ہوٹل پشاور کے تعاون سےشوکت خانم ہسپتال میں فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ فائنل میچ گنرز ٹیم اور سی ایف سی کے درمیان کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ کی ٹرافی جیتنے والی سی ایف سی کو آٹھ ہزار روپے نقد انعام سے نوازا گیا
اور رنر اپ ٹیم کو شوکت خانم ہسپتال کی جانب سے شرٹس اور کیپس تحفے میں دی گئیں۔ تقریب سے جمع ہونے والا فنڈز شوکت خانم ہسپتال کے مریضوں کی فلاح و بہبود کے لیے عطیہ کر دیا گیا ہے۔
DATE .DEC /9 /2024