پلے بیک سنگر سلیم رضا کو مداحوں سے بچھڑے42 برس بیت گئے

اسلام آباد: قومی فلم انڈسٹری کیلئے یادگار گیت گانے والے گلوکار سلیم رضا برسی منائی گئی۔قومی فلم انڈسٹری کیلئے یادگار گیت گانے والے گلوکار سلیم رضا کی برسی آج( منگل 25 نومبر ) منائی گئی۔ سلیم رضا 7 جولائی 1932ء کو بھارتی شہر امرتسر میں پیدا ہوئے اور ان کا اصل نام نوئیل دیاس تھا۔ قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان لاہور منتقل ہو گیا۔سلیم رضا نے گلوکاری کا آغاز ریڈیو پاکستان لاہور سے کیا اور 1955ء میں فلم “نوکر” کے لیے گیت گا کر پلے بیک سنگر کے طور پر فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔ انہیں اصل شہرت 1957ء میں فلم “سات لاکھ” کے گیت “یارو مجھے معاف رکھو میں نشے میں ہوں” سے حاصل ہوئی۔ ان کے یادگار گانوں میں “جان بہاراں”، “رشک چمن”، “کہیں دو دل جو مل جاتے” اور “اے دل کسی کی یاد میں” شامل ہیں۔1975ء میں سلیم رضا کینیڈا چلے گئے اور وہاں میوزک سکول قائم کیا۔ ان کی خوبصورت اور نغمگی سے بھرپور آواز نے فلمی نغمات کو لازوال بنا دیا۔ 25 نومبر 1983ء کو گردوں کے عارضے کے باعث 51 سال کی عمر میں وہ کینیڈا میں انتقال کر گئے۔سلیم رضا کی خدمات کے اعتراف میں انہیں نگار ایوارڈ سمیت متعدد قومی و بین الاقوامی اعزازات سے نوازا گیا۔ ان کی برسی کے موقع پر شوبز انڈسٹری، گلوکار برادری اور مداح انہیں خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں اور ان کے گیت آج بھی شائقین کے دلوں میں زندہ ہیں۔

Date . Nov/28/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top