پنجاب حکومت نے ای ڈی ۔ ٹیک سکول پروگرام کا آغاز کردیا

پنجاب حکومت نے ای ڈی۔ٹیک سکول انیشی ایٹو کے ایک نئے پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد صوبے کے شہری اور دیہی علاقوں کے پسماندہ بچوں کو معیاری تعلیم دینا ہے۔

اس پروگرام کے تحت تین سو سے زائد ای ڈی۔ٹیک سکول قائم کئے جائیں گے۔یہ اقدام پنجاب حکومت کی ہر بچے کو جدید طریقہ ہائے تدریس تک رسائی کی کوششوں کا حصہ ہے جس سے آئند ہ نسلوں کا مستقبل روشن ہوگا۔متعلقہ تجربہ رکھنے والے تعلیمی ادارے اس مہینے کی تیس تاریخ تک آن لائن درخواست دے سکتے ہیں جبکہ منتخب اداروں کے نام آئندہ ماہ کی سات تاریخ تک مشتہر کردئیے جائیں گے۔

DATE .DEC/17/2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top