
پنجاب حکومت نے صوبے کو تاریخ، تہذیب اور سیاحت کا عالمی مرکز بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے “شاندار پنجاب” میگا ٹورسٹ منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔ وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت کے مطابق پنجاب کے ایک سو ستر تاریخی مقامات کو عالمی معیار کے سیاحتی مراکزمیں تبدیل کیا جائے گا۔منصوبے کو عملی شکل دینے کیلئےپنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی ایکٹ 2024 لاگو کر دیا گیا ہے جبکہ صوبے کی پہلی جامع ٹورسٹ پالیسی بھی تیار کر لی گئی ہے۔ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کے تاریخی مقامات کی بحالی تین مراحل میں مکمل کی جائے گی۔ منصوبے کے تحت پورے پنجاب کو تاریخی اور سیاحتی مقامات کے لحاظ سے 9 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پنجاب سیاحتی ٹریلز کے نام سے تقسیم کیے گئے ان علاقوں میں سفاری ٹرین چلے گی اور سیاحوں کی سہولت کیلئے نجی شعبے کے تعاون سے مختلف پراجیکٹ مکمل کیے جائیں گے۔
اس پوسٹ کو شیئر کریں
DATE . Feb/21/2025