پنجاب حکومت کے وزرا کی تاشقند ریجن کے گورنر سے ملاقات، مشترکہ ورکنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ،ثقافتی و اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

News Image

لاہور:وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پرمریم اورنگزیب کی قیادت میں پنجاب حکومت کے وزرا کی گورنر تاشقند ریجن زوئر طائیرووچ مرزاییف سے ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ثقافت اور تاریخی ورثہ کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لئے مشترکہ ورکنگ کمیٹی تشکیل دینے کابھی فیصلہ ہوا ۔

مریم اورنگزیب نے گورنر زوئر طائیرووچ مرزاییف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ، ادب، ثقافت، ورثہ، عجائب گھروں اور نادر قدیمی عمارتوں کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔پنجاب اور تاشقندخوراک و زراعت، حیوانات، گوشت،اودیات، ہوٹل انڈسٹری کے شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے ۔
اس موقع پر صوبائی وزرا مجتبی شجاع الرحمان،خواجہ سلمان رفیق،صہیب احمد بھرت،عاشق حسین کرمانی اور چوہدری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

سرمایہ کاری کے لئے تاشقند کے نائب گورنر نجم الدین خودجا شریپوف، مقامی صنعت کے لئے گورنر کے مشیردلشاد رسولوف کے علاوہ ازبکستان کی سرمایہ کارشخصیات، پاکستان میں ازبکستان کے اعزازی قونصل نجیب مشتاق وہرا اورازبک سفارت خانے کے اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں شریک ہوئے ۔ وزیراعلی امریم نوازشریف کی طرف سے ازبکستان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔

DATE . Mar/15/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top