پنجاب خواتین کے لیے محفوظ، مزید محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں، مریم نواز شریف

News Image

لاہور:وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اسلام نے عورت کو نہایت بلند مقام دیا ہے اور رسول اکرم ﷺ نے حجتہ الوداع کے موقع پر خواتین سے اچھے سلوک کی ہدایت فرمائی۔ انہوں نے کہا کہ ہر خاتون ہر حیثیت میں قابلِ احترام ہے اور تشدد یا ہراسانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومتِ پنجاب خواتین کے تحفظ اور حقوق کی پاسداری کے لیے سرگرم ِعمل ہے۔ پنجاب خواتین کے لیے محفوظ ہے اور اسے محفوظ ترین بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے تشدد سے پاک اور محفوظ معاشرہ تہذیب اور ترقی کی ضمانت ہے، جبکہ خواتین پر تشدد کرنے والے بزدل اور مجرم ہیں اور ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن، پینک بٹن اور ہیلپ لائن خواتین کے تحفظ کی جانب اہم قدم ہیں، جبکہ خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف سی سی ڈی بھی متحرک ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ خواتین پر تشدد اور ہراسانی کے مستقل سدِباب کے لیے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور عوامی شعور بے حد ضروری ہے۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خوف سے پاک اور محفوظ ماحول میں ہی بیٹی پڑھ سکے گی اور آگے بڑھ سکے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ سوشل میڈیا پر ہراسانی اور نفرت انگیز مواد سے خواتین کو بچانے کے لیے بھی ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

DATE . Nov/25/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top