پنجاب میں زراعت، شمسی توانائی اور صنعتی انقلاب کیلئے بڑے فیصلے

پنجاب میں زراعت، شمسی توانائی اور صنعتی انقلاب کیلئے بڑے فیصلے،28فروری تک 10ہزار ٹریکٹرز،اورمزید 2ہزارسپرسیڈرز رعایتی قیمت پر کسانوں کو دینے کی ہدایت۔ سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس میں مفت شمسی توانائی دینے کی سکیم میں مزید تیزی اور وسعت لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔۔۔سرکاری عمارتوں کی شمسی توانائی پر منتقلی اور قابل تجدید توانائی کے منصوبے کو جون تک مکمل کرنے کی ہدایت۔اجلاس میں تمام وزارتوں اور محکموں نے چھ ماہ کے دوران شروع کردہ منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا ۔۔اس موقع پر مریم اورنگزیب نےکہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے زراعت، توانائی اور صنعت کی ترقی وزیراعلی مریم نواز کا ایجنڈا ہے۔انہوں نےکہا کہ کسان کی خوشحالی پنجاب اور پاکستان کی خوشحالی کی بنیاد ہے۔
اجلاس میں مالٹے، کنوں جیسے سڑس پھلوں کی بحالی اور ترقی کابڑا پروگرام شروع کرنے، پنجاب میں مثالی زرعی مال قائم کرنے ،شمسی توانائی کے فروغ کے لئے چھ ارب کے اضافی فنڈ دینے،زراعت کےتمام پہلووں میں جدت لانے کے لئے یونیورسٹیوں کے ذریعے تحقیق کرانے،زرعی ترقی اورجدید فارمنگ کے طریقے کسانوں کو سکھانے کے لئے ہر ڈویژن میں مانیٹرنگ کا نظام بنانے سمیت اہم فیصلےکیے گئے۔۔اجلاس میں زرعی نگرانی کے لئے انسپیکٹر کے دفتر کا قیام اوربھرتیوں کے عمل کوتیز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔

DATE . JAN/13/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top