پنجاب میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل

News Image

لاہور: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق پنجاب کے جنوبی اضلاع ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں آج سے شدید ہیٹ ویو کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ لاہور، فیصل آباد اور سرگودھا بھی اس کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ اور عوام کو الرٹ کر دیا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔
حکومت پنجاب نے تمام سرکاری و نجی اداروں میں اوپن ایئر سرگرمیاں معطل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ طلبہ کی سہولت کے لیے تمام کلاس رومز میں کم از کم پنکھوں کو فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اور سکول انتظامیہ کو طلبہ کے ڈریس کوڈ میں نرمی برتنے کا کہا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے متعلقہ اضلاع میں ریسکیو 1122 اور ہیلتھ سروسز کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ بس اور ویگن اسٹینڈز پر مسافروں کے لیے سایہ، پانی اور مسٹ فین یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

DATE . May/22/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top