پنجاب میں گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی بھرپور معاونت کی یقین دہانی

News Image

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے گوگل فار ایجوکیشن اور ٹیک ویلی کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں گوگل کروم بک (لیپ ٹاپ) کی فیکٹری لگانے کی پیشکش کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے اس منصوبے کے لئے حکومتِ پنجاب کی جانب سے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

وفد کی سربراہی گوگل فار ایجوکیشن کے گلوبل ڈائریکٹر کیون کالیس نے کی، جبکہ ٹیک ویلی کے سی آئی او عمر فاروق بھی اس موقع پر موجود تھے۔گوگل فار ایجوکیشن کے نمائندوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژنری قیادت اور تعلیم خصوصاً بچیوں کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے وژن کو متاثر کن قرار دیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ گوگل فار ایجوکیشن نے پنجاب کے دو ہزار سے زائد سرکاری اساتذہ کو جدید آئی ٹی ٹریننگ فراہم کی ہے، اور مزید اساتذہ کو بھی تربیت دی جائے گی۔ ادارہ سرکاری اسکولوں کے طلبہ کی آئی ٹی تعلیم پر بھی کام کررہا ہے۔

گوگل کروم بکس میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹول کیٹ،اے آئی جیمِنی اورانگلش لرننگ کے لئے” ریڈ آلانگ” سافٹ ویئر میسر ہوگا۔گوگل کروم بک میں “کین وا ” سافٹ ویئر بھی مہیا کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بنیادی تعلیم کا حصہ بنانے پر کام جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ “پنجاب کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس حب بنانا ہمارا عزم ہے، اور ہم گوگل کروم بک فیکٹری کے قیام کے لیے بھرپور معاونت فراہم کریں گے۔”

DATE . Nov/3/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top