پنجاب کے تمام اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ واٹر فلٹریشن پلانٹس بنانے کا فیصلہ

News Image

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کے اس فیصلے کے تحت 963 فلٹریشن پلانٹس سکولوں، مدارس، بنیادی مراکز صحت، بس اڈوں اور تھانوں میں قائم کیے جائیں گے تاکہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

اس حوالے سے وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت پنجاب صاف پانی اتھارٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری ہاؤسنگ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زیادہ آبادی والے مقامات پر ان پلانٹس کی تنصیب کو ترجیح دی جائے گی ۔ ان فلٹریشن پلانٹس کی نگرانی اور سکیورٹی کے لیے جدید ’سکارڈا‘ سسٹم نصب کیا جائے گا جبکہ پلانٹس کی تنصیب کے لیے زیر زمین پانی کے معیار کو مدنظر رکھا جائے گا ۔

DATE . July/31/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top