پنجاب کے 16 اضلاع میں کیتھ لیبز کا انقعاد: دل کے مریضوں کو بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے ،وزیراعلیٰ مریم نواز

News Image

پنجاب کی ہدایت پر صوبے کے 16اضلاع میں امراض قلب میں مبتلا مریضوں کیلئے کیتھ لیبز قائم کی جائیں گی ۔کیتھ لیب بننے سے انجیو پلاسٹی کیلئے مریضوں کو بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا ۔

پنجاب کے ہر ضلع میں مرحلہ وار کیتھ لیب بنائی جائیں گی جہاں مریضوں کو فوری طور پر ریلیف فراہم کیا جاسکے گا ۔وزیراعلیٰ مریم نوازکاکہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں اٹک ،جہلم ،میانوالی ،قصور ،جھنگ ،وہاڑی ،بہاولنگر ،لیہ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،شیخوپورہ، خانیوال ،راجن پور ،بھکر ،چکوال ،منڈی بہاوالدین اور حافظ آباد میں کیتھ لیب قائم کی جائیں گی ۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ایف سی پی ایس ،ایم ڈی اور امریکن بورڈ آف کارڈیالوجی سے ڈپلومہ کرنیوالے ڈاکٹرز کو تعینات کیا جائے گا۔کیتھ لیب میں کارڈیالوجی کے تجربہ کار میڈیکل آفیسر اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی تعینات کیا جائے گا۔

DATE . July/29/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top