پولیووائرس کاخاتمہ بچوں کے صحت مند مستقبل کا ضامن ہے، آصفہ بھٹو زرداری

News Image

اسلام آباد:سال2026 کی ملک گیر پہلی انسداد پولیو ویکسی نیشن مہم کے آغاز پرخاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ مہم ہمارے بچوں کے مستقبل کےتحفظ اور پولیو کے مکمل خاتمے کی جانب نہایت اہم قدم ہے۔

خاتون اول نے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کے والدین اس مہم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنے بچوں کو لازماً پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وائرس کا مکمل خاتمہ ہمارے بچوں کے صحت مند مستقبل کا ضامن ہے۔

DATE . Feb/3/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top