پوپ فرانسس کی آخری رسومات 26 اپریل کو ادا کی جائیں گی

روم: کیتھولک مسیحی فرقے کے سربراہ پوپ فرانسس کی آخری رسومات 26 اپریل کو ادا کی جائیں گی۔ تاس کے مطابق ہولی سی پریس سروس نے بتایا کہ پوپ فرانسس کے تابوت کو 23 اپریل کو سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں لے جایا جائے گا ۔ ا س موقع پر روم میں سکیورٹی پہلے ہی بڑھا دی گئی ہے کیونکہ شہر میں متعدد زائرین اور پوپ کو الوداع کہنے کے لئے بہت سے لوگوں کی آمد متوقع ہے۔

پوپ فرانسس کے قریبی حلقے کے ارکان نے پہلے ہی کاسا سانتا مارٹا کے ایک چیپل میں آخری رسومات ادا کرنا شروع کر دی ہیں۔ اس حوالہ سے عوامی تقریب تین دن تک جاری رہے گی۔پوپ فرانسس کی آخری رسومات 26 اپریل بروز ہفتہ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

DATE . Apr/24/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top